ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کی ’جنگ‘میں عآپ نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

گجرات کی ’جنگ‘میں عآپ نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

Fri, 17 Nov 2017 00:20:17    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍نومبر (ایس اونیوز؍ آئی این ایس انڈیا )گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے عام آدمی پارٹی نے بھی کمر کس لی ہے۔عام آدمی پارٹی نے آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات میں نو اسمبلی سیٹوں کے لیے جمعرات کو اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔بتا دیں کہ عآپ نے اس سے پہلے تقریبا ایک ماہ قبل 11سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔دوسری فہرست جاری کرنے کے بعد سے اب اروند کیجریوال کی قیادت والی پارٹی نے گجرات اسمبلی کی کل 182اسمبلی سیٹوں میں سے 20 سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔بتا دیں کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات دو مراحل میں 9اور 14دسمبر کو ہونا ہے۔وہیں انتخابات کے نتائج کا اعلان 18دسمبر کوہوگا۔عآپ کے ترجمان ہرشل نائک نے کہا کہ دوسری فہرست کے تحت عام آدمی پارٹی نے گاندھی نگر ، بوٹاد، کاترگام، راجکوٹ ، سورت ، کارج، پالنپور، گاندھی دھام اور جام نگر (دیہی)سیٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان میں سے تین سیٹیں راجکوٹ، پالنپور اور جام نگر (دیہی)سے فی الحال کانگریس کے امیدوار ہیں جبکہ باقی چھ سیٹیں بی جے پی کے پاس ہیں۔ان سیٹوں سے جن امیدواروں کے ناموں کو نامز کیا گیا، وہ ہیں گنوت پٹیل (شمالی گاندھی نگر )، جیلوبھائی بھاولیا (بوٹاد)، ناگ جی بھائی ابالیا (کاترگام)، اجیت لوکہل (راجکوٹ )، سلیم ملتانی ، جگنیش مہتا ، رمیش نبھانی (پالنپور)، گووند دنچا (گاندھی دھام) اور پریش بھندیری (جام نگر دیہی)۔نائک نے کہا کہ عآپ نے باپونگر اسمبلی سیٹ کے لئے خلاف شکایات ملنے کے بعد اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انل ورما پہلے باپونگر سے پارٹی کے امیدوار تھے انہیں امجد پٹھان سے بدل کر دیا گیا ہے۔


Share: